وفاقی وزیر تعلیم شفقت کا محمود ایس ای سی پی بک لانچنگ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کو مارکیٹ سے متعلق معلومات ہوں تو ان کے لئے کاروبار کرنا آسان ہو جائے گا۔ جمعرات کو وہ سیکورٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) بک لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، اگر لوگوں کو مارکیٹ سے متعلق معلومات ہوں تو ان کے لئے کاروبار کرنا آسان ہو جائے گا۔ جمعرات کو وہ سیکورٹیز ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) بک لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ایک اہم ادارہ ہے اور سٹاک مارکیٹ میں قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اس کتاب میں موجود مندرجات کو تعلیمی نصاب میں شامل کریں تاکہ طلباء کو ایس ای سی پی سے آگاہی حاصل ہو۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دلایا کہ نئے نصاب تعلیم میں اس کتاب کے کچھ حصوں کو شامل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کیپٹل مارکیٹ اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ پراپرٹی کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں، اس سے معیشت میں بہتری آئے گی اور ملک خوشحال ہو گا۔ اس سے قبل مختلف مقررین نے کتاب کے مندرجات پر روشنی ڈالی اور اسے کیپٹل مارکیٹ کو سمجھنے کے لئے معاون کتاب قرار دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply