وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن وزیراعظم نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کا گھر ہے‘ ایک مرتبہ نہیں بار بار آئیں گے‘ عمران خان آف شور کا شور مچا رہے ہیں‘ تھوڑا سا اپنی آف شور کے بارے میں بھی سچ …

اپوزیشن وزیراعظم نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے،
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کا گھر ہے‘ ایک مرتبہ نہیں بار بار آئیں گے‘ عمران خان آف شور کا شور مچا رہے ہیں‘ تھوڑا سا اپنی آف شور کے بارے میں بھی سچ بول دیں‘ اپوزیشن وزیراعظم نواز شریف پر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی مطمئن نہیں ہوئی مگر ہم پھر بھی ان سے مشاورت کے لئے تیار ہوں گے۔ پانامہ لیکس پر تحریک انصاف اور اپوزیشن نواز شریف جو قوم کے منتخب وزیراعظم ہیں‘ پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

Leave a Reply