اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے ایم ایل ون ٹریک بچھا کر مسافروں کی تیز ترین سہولیات فراہم کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلویز کا ٹریک 1861ءمیں بچھایا گیا تھا جو ٹرینوں کی تاخیر کا سبب بنتا ہے۔ سابق حکومت نے ٹریک پر توجہ نہیں دی جس …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے ایم ایل ون ٹریک بچھا کر مسافروں کی تیز ترین سہولیات فراہم کرے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلویز کا ٹریک 1861ءمیں بچھایا گیا تھا جو ٹرینوں کی تاخیر کا سبب بنتا ہے۔ سابق حکومت نے ٹریک پر توجہ نہیں دی جس سے بعض علاقوں میں حادثات ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے اچھی بوگیوں اور انجنوں کی خریداری پر توجہ نہیں دی۔ ریلوے کی بہتری کا کریڈٹ وزارت کو جاتا ہے جس کے اقدامات گذشتہ ایک سال کے دوران 10 ارب روپے منافع کمایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے خسارہ میں بھی 5 ارب روپے کی کمی کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے خوف سے بیورو کریسی منصوبہ میں دلچسپی نہیں لے رہی تھی جو منصوبہ میں بڑی رکاوٹ تھی تاہم انہوں نے کہاکہ ضروری کارروائی کیلئے ایکنک کو جلد ہی سمری بھیجی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ مسافروں کو عالمی معیار کی جدید ترین اور بہترین سہولیات کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم نے کامیابی سے مسافروں کی تعداد کو بھی 7 ملین سے 10 ملین تک بڑھایا ہے۔








