اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھ کمیونٹی کے بیساکھی میلہ کے حوالے سے حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر پاکستان ریلویز کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات د ی ہیں کہ بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے آنے والی سکھ کمیونٹی کو دوران سفر اور حسن ابدال پنجہ صاحب پر ہر ممکن سہولیا ت …
وفاقی وزیر ریلوے کا سکھ کمیونٹی کے بیساکھی میلہ کے حوالے سے حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سکھ کمیونٹی کے بیساکھی میلہ کے حوالے سے حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر پاکستان ریلویز کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات د ی ہیں کہ بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے آنے والی سکھ کمیونٹی کو دوران سفر اور حسن ابدال پنجہ صاحب پر ہر ممکن سہولیا ت فراہم کیں جائیں ، سکھ برداری ہر سال اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے حسن ابدال پنجہ صاحب آتی ہے ،پاکستان ریلوے انتظامیہ ،ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط رابطے اور تعاون کو یقینی بنائے ۔وہ بدھ کو حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر سکھ کمیونٹی کی بیساکھی میلے میں شرکت کے حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لئے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ ،ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور دیگر اداروں کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی سید منور شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے گذشتہ سال کی نسبت اس سال سکھ کمیونٹی کی آمد کے لئے بہتر انتظامات کیے ہیں ،سکھ کمیونٹی کو ٹرین کے اندر اور ریلوے سٹیشن پر ریلوے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ ریلوے سٹیشن حسن ابدال میں خصوصی کاﺅنٹر قائم کیا جائے گا تا کہ سکھ کمیونٹی کو ہر طرح کی معلومات بروقت فراہم کی جاسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے تمام متعلقہ ادارں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، مربوط تعاون کے لئے ایک میکنزم بنایا گیا ہے اور پاکستان ریلوے ،ریلوے پولیس کے آپریشنل امور کے لئے ایس او پی بھی نافذ العمل ہوگا ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلویز کی جانب سے سکھ کمیونٹی کی آمد کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کے مثالی انتظامات سے سکھ کمیونٹی کو آمدورفت میں کوئی دشواری نہیں ہوگی ۔







