اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ کاشتکار گنے کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی سہولت کیلئے زرعی سائنسدانوں کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی مشینری سے استفادہ کر سکیں گے، پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے، اس شعبہ میں جدید مشینری کے …
وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن کا این اے آر سی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ کاشتکار گنے کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی سہولت کیلئے زرعی سائنسدانوں کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی مشینری سے استفادہ کر سکیں گے، پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے، اس شعبہ میں جدید مشینری کے فروغ سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (این اے آر سی) میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سائنسدانوں کی کوشش کو سراہا اور کہا کہ ہمارے ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کےلئے ہم زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدوروں کی تعداد اور دستیابی بڑھانے کےلئے اس مشینری کو خاص ڈیزائن کے لحاظ سے بنایا گیا ہے، اس کی خاص اہمیت غریب کسانوں کی مشکلات میں کمی ہے۔








