وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کا ای سی او سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان ای سی او کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے، ہمیں ای سی او اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ کے نظام کی ضرورت ہے، سی پیک علاقائی روابط میں فروغ کے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے، سی پیک پاکستان کو …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان ای سی او کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے، ہمیں ای سی او اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ کے نظام کی ضرورت ہے، سی پیک علاقائی روابط میں فروغ کے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے، سی پیک پاکستان کو خطے کا تجارتی مرکز بنائے گا۔ ان خےا لات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی پی ایم آئی میں تین روزہ ای سی او سیمینار سے کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان ای سی او کے وژن کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ہمیں ای سی او اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے موثر مانیٹرنگ کے نظام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک علاقائی روابط میں فروغ کے بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے۔سی پیک پاکستان کو خطے کا تجارتی مرکز بنائے گا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کا عمل مکمل ہونے سے ہی ای سی او کا موقف سامنے آئے گا۔ای سی او کے تحت علاقائی روابط کا فروغ ترجیح ہونی چاہیے۔علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کو بھی ترقی دینی ہے۔ جس کے لئے درکار سرمائے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ای سی او کو بنکوں اور ترقیاتی اداروں سے شراکت داری قائم کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وزارت منصوبہ کا نیا پانچ سالہ منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔اس کا بنیادی ستون علاقائی تجارت و روابط ہیں۔سارک جنوبی ایشیائی ممالک کو قریب لانے میں کردار ادا کرسکتا ہے تاہم اس کو بھارت کے رویے نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ اقتصادی تعاون تنظیم میں علاقائی روابط کو فروغ دینے کی بڑی صلا حیت ہے اور اس سے رکن ممالک کے درمیان تجارت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے علاقائی تجارت بڑھانے کے لئے میکنزم کی تشکیل کی ضرورت پر زوردیا ہے اور کہا کہ مستقبل میں تعا ون کے لیے نئے شعبہ جات کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر نے ساحل، ریل اور سڑک کے ذریعے ممالک کو ملانے پر توجہ مرکوز کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ علاقائی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے لےے تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ وزیر نے کہا کہ ای سی او کا وژن 2025 ءشاندار فریم ورک ہے۔

Leave a Reply