پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاﺅ کا شکار، 100 انڈیکس 46100 پوائنٹس کو چھونے کے بعد 45900 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا

کراچی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کاروباری اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46100پوائنٹس کو چھونے کے بعد 45900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر گیس، سیمنٹ ،توانائی ،اسٹیل ،کیمیکل سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ 46107پوائنٹس …

کراچی ۔ 26 جولائی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز کاروباری اتار چڑھاﺅ کا شکار رہی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46100پوائنٹس کو چھونے کے بعد 45900پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔ بدھ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر گیس، سیمنٹ ،توانائی ،اسٹیل ،کیمیکل سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ 46107پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے باعث انڈیکس 45800پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل مارکیٹ نے 50پوائنٹس ریکور تو کئے مگر مارکیٹ منفی زون میں ہی بند ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں9.51پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 45917.90پوائنٹس سے کم ہو کر 45908.39پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 7.72پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32227.45پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 23956.13پوائنٹس سے بڑھ کر 23968.21پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

Leave a Reply