پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، کے ایس ای100انڈیکس 741.14پوائنٹس کی کمی سے 41233.08پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کادباو بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 741.14پوائنٹس کی کمی سے 41233.08پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، مندی کے باعث306کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 46ارب 43کروڑ 68لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ …

کراچی ۔ 29 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کادباو بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 741.14پوائنٹس کی کمی سے 41233.08پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا، مندی کے باعث306کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے سے سرمایہ کاروں کو 46ارب 43کروڑ 68لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف 13کروڑ حصص تک محدود رہا۔ منگل کو ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 41046پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن 41ہزار کی نفسیاتی حد گرنے کے باالکل قریب معمولی ریکوری آئی جس کی وجہ سے مذکورہ حد برقرار رہی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 741.14پوائنٹس کی کمی سے 41233.08پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح 457.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21186.70پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس496پوائنٹس کمی سے 496.46پوائنٹس کم ہو کر29405پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Leave a Reply