پاکستان اور چین 2016ءکو سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر دوستی کے سال کے طور پر منا رہے ہیں، دونوں ملکوں کی جانب سے مختلف تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) پاکستان اور چین 2016ءکو سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر دوستی کے سال کے طور پر منا رہے ہیں، چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات دفاعی، معاشی، ثقافتی اور ایٹمی تعلقات سمیت حکومت اور عوام کی سطح پر لازوال اور آزمودہ ہیں، پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ملک تھا جس نے چین کو سب سے پہلے تسلیم کیا، دونوں ملکوں کی جانب سے اپنے سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کے انعقاد کی تیاریاں کی گئی ہیں، دنیا میں عوام اور حکومتوں کی سطح پر یہ تعلقات منفرد حیثیت رکھتے ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام کے تعاون سے یہ دوستانہ تعلقات ہر موسم اور ہر وقت میں سمندر سے گہرے، ہمالیہ سے بلند، شہد سے میٹھے اور لوہے سے مضبوط ہوتے گئے ہیں