پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے، ملکی دفاع میں اداروں کی معاونت کرتے رہیں گے’ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے، ملکی دفاع میں اداروں کی معاونت کرتے رہیں گے۔جمعرات کووزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ائیر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیا ۔افتتتاحی تقریب مصنف ائیر بیس سرگودھا میں منعقد کی گئی جس میں وائس ائیر …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے، ملکی دفاع میں اداروں کی معاونت کرتے رہیں گے۔جمعرات کووزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ائیر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیا ۔افتتتاحی تقریب مصنف ائیر بیس سرگودھا میں منعقد کی گئی جس میں وائس ائیر چیف عاصم ظہیر سمیت ائیر فورس کے اعلیٰ افسران اور ریلوے حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مضبوط ائیر فورس ہی ملکی دفاع کی ضامن ہے،دشمن کو شکست دینے میں ائیر فورس کا کردار لا زوال ہے۔تیل ترسیل کا یہ معاہدہ پاکستان ریلوے اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان 10 سال کے بعد بحال ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین تیل کی پہلی کھیپ لے کر آج ائیر بیس سرگودھا پہنچی۔ افتتاح کے بعد وزیر ریلوے نے ائیر بیس کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کیا اور وزیٹرز بک میں تاثرات قلم بند کیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply