اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد صحافیوں کے حقوق دینا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال دنیا بھر میں یہ دن 3 مئی کو منایاجاتا ہے۔ 1991ءمیں یونیسکو کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ اس دن …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کا عالمی دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد صحافیوں کے حقوق دینا ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے تحت ہر سال دنیا بھر میں یہ دن 3 مئی کو منایاجاتا ہے۔ 1991ءمیں یونیسکو کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی جبکہ اس دن کو منانے کی ابتداء1993ءمیں ہوئی ۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں نے واکس، سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا۔







