پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں۔ یہ بات انہوں نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے منگل کو قطر کے …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں۔ یہ بات انہوں نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے منگل کو قطر کے نائب وازیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطر کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے خواہش مند ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں، قطر میں مقیم پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اے سی ڈی وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اپنے قطری ہم منصب کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک قطر تعلقات مزید مستحکم ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعاون میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply