پاکستان نے برفانی چیتے کے مسکن کے تحفظ کو قومی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ایکوسسٹم گلوبل پروگرام کی توثیق کر دی ہے، سینیٹر مشاہداللہ خان

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے برفانی چیتے کے مسکن کے تحفظ کو قومی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے اس حوالے سے ایکوسسٹم گلوبل پروگرام(جی ایس ایل ای پی) کی توثیق کر دی، اس سلسلے میں 2020ءتک 20 لینڈ سکیپس کو محفوظ بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ان دیگر ممالک کے ساتھ شامل ہوا ہے …

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے برفانی چیتے کے مسکن کے تحفظ کو قومی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے اس حوالے سے ایکوسسٹم گلوبل پروگرام(جی ایس ایل ای پی) کی توثیق کر دی، اس سلسلے میں 2020ءتک 20 لینڈ سکیپس کو محفوظ بنانے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ان دیگر ممالک کے ساتھ شامل ہوا ہے جہاں برفانی چیتا پایا جاتا ہے۔ وہ برفانی چیتے کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس تقریب کا اہتمام سنولیپرڈ فاﺅنڈیشن نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کیا۔ تقریب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی سیکرٹری سید ابو احمد عاکف ، پاکستان میں ناروے کے سفیر اور دیگر کئی غیر سرکاری اور سرکاری اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے برفانی چیتے کے تحفظ کی حکمت عملی بارے منصوبہ بندی میں تمام صوبوں اور متعلقہ شراکت داروں کو بھی شامل کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply