پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا عراق کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی بھر پور حمایت کا اعادہ

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عراق کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت ہی شام میں پائیدار امن کا واحد حل ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں مشرق وسطی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے فسطینی گروپوں فتح اور حماس …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عراق کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت ہی شام میں پائیدار امن کا واحد حل ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں مشرق وسطی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے فسطینی گروپوں فتح اور حماس کے درمیان حال ہی میں سیاسی مصالحت کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مثبت پیشرفت طویل عرصہ تک اسرائیلی قبضہ کے تحت انکی تکالیف اور مشکلات کے حق میں انصاف کی فراہمی کیلئے کافی نہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی غیر قانونی اور جارحانہ محاصرہ ختم کرنے کیلئے مثبت اور فعال اقدامات کریں۔عراق کے حوالے سے ملحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے عراق کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی بھر پور حمایت کا اعادہ کیا جبکہ شام کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کا خاتمہ صرف سیاسی مصالحت کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے

Leave a Reply