پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی کا جلسہ عام سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقوام کے درمیاں ایک ائینی رشتہ موجود ہے،ملک کے معاملات اس وقت چلیں گے جب پارلیمنٹ بالادست ہو،فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ محب وطن قبائل کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کویہاں کنونشن سینٹرمیں پختونخواملی عوامی …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی تمام اقوام کے درمیاں ایک ائینی رشتہ موجود ہے،ملک کے معاملات اس وقت چلیں گے جب پارلیمنٹ بالادست ہو،فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ محب وطن قبائل کی مرضی کے مطابق حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کویہاں کنونشن سینٹرمیں پختونخواملی عوامی پارٹی ضلع اسلام آبادکے زیراہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں اورمختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی۔محمودخان اچکزئی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشتون کسی انسان سے مذہیب، نسل اورفرقہ کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتا، پاکستان کے بنانے میں پشتونوں نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے اور انگریزوں سے آزاد ی حاصل کرنے کیلئے سب سے زیادہ جیلیں پشتونوں نے کاٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والے تمام اقوام کے درمیاں ایک آئینی رشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ آئین کو نہ چھیڑا جائے کیونکہ اس سے ملک کو نقصان ہوگا اورماضی میں ہم اس کا خمیازہ بھگت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہتر یہی ہوگا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے ہمارا رشتہ فاتح اور مفتوح کا نہیں ہے،پاکستان ایک وفاق ہے اورصرف آئین اور انصاف پر مبنی پاکستان چل سکتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply