پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تاریخی عمارتوں کو اس کی اصل حالت میں بحال کیاجائےگا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور۔29 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت یہاں وزیراعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی کارکردگی اوراوکاڑہ میں میر چاکراعظم رند کے مقبرے کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگرشہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا …

لاہور۔29 اپریل(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت یہاں وزیراعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی کارکردگی اوراوکاڑہ میں میر چاکراعظم رند کے مقبرے کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگرشہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی تاریخی عمارتوں کو اس کی اصل حالت میں بحال کیاجائےگا، تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا اورسیاحت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں اور تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں،ہماری حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرچاکر اعظم رندکے مقبرے کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائےگا اورمقبرے تک کی سڑک کی تعمیرو مرمت کے کام کوبھی جلد شروع کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کا یہ اقدام بلوچستان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے اور اس ضمن میں والڈ سٹی لاہوراتھارٹی کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ کو ڈی جی والڈ سٹی لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے لاہور قلعہ کی دیوار،شاہی باورچی خانے کی بحالی کے پروگرام اور مقبرہ میرچاکراعظم رندکی تزئین نو و مرمت کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹریزلوکل گورنمنٹ، اوقاف، آرکیالوجی، کمشنرلاہور ڈویڑن، سی سی پی او لاہور، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply