پیغمبرپاک کی احادیث مبارکہ کے کمپلیکس کا قیام سنت کی پیروی کے سلسلہ میں بے مثال کامیابی ہے ،سعودی وزیرثقافت و اطلاعات

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ پیغمبرپاک کی احادیث مبارکہ کے کمپلیکس کا قیام سنت کی پیروی کے سلسلہ میں بے مثال کامیابی ہے جو کہ اسلامی قانون سازی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے ۔ یہ احادیث کمپلیکس شاہ سلیمان کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ جدہ سے یہاں ہفتہ کو موصولہ پیغام …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرثقافت و اطلاعات عواد بن صالح العواد نے کہا ہے کہ پیغمبرپاک کی احادیث مبارکہ کے کمپلیکس کا قیام سنت کی پیروی کے سلسلہ میں بے مثال کامیابی ہے جو کہ اسلامی قانون سازی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے ۔ یہ احادیث کمپلیکس شاہ سلیمان کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ جدہ سے یہاں ہفتہ کو موصولہ پیغام کے مطابق سعودی وزیر نے کہا کہ یہ ایک بڑی بے مثال کامیابی ہے جس سے سنت کو سائنسی طریقہ سے محفوظ رکھا جائے گا اور اس سے اسلامی قانون سازی کے دوسرے بڑے ذریعہ کی حفاظت بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کمپلیکس کے سینئر علماءکرام کی کونسل قائم کی جائے گی جس میں دنیا بھر کے حدیث کے معروف اور مایہ ناز علماء کرام کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلیمان نے پیغمبرپاک کی احادیث کیلئے شاہ سلیمان کمپلیکس قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply