اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن یہ عہد دہرایا جاتا ہے کہ محنت کش قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نیک …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن یہ عہد دہرایا جاتا ہے کہ محنت کش قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کرے گا اور ریاست میں ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ پاکستان میں جلد مزدور کلاس کا معیار بہتر ہو جائے گا اس کیلئے ایک مستقل لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدورں کی کم سے کم معاوضے میں اضافہ کر کے محنت کشوں کے معیار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے نہ صرف اپنی قوم بلکہ عالمی برادری کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ پاکستان ان تمام سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزدوروں کے حقوق کی فراہمی و تحفظ ریاست کا آئین فراہم کرتا ہے۔ محنت کشوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے حکومت متعدد اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ حکومت وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کیلئے اندرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے حل اور بہبود کیلئے بھی اقدام لے رہی ہے۔ قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس کی قوم بھر پور قدر کرتی ہے۔ ہمیں اپنے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے۔ یکم مئی مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔







