اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے بلکہ 25 اکتوبر 2017ءکے بعد میگا کرپشن کے تمام مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ تین ماہ کے اندر طلب کر لی ہے، اب صرف کام، کام اور کام ہو …
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں پڑے رہیں گے بلکہ 25 اکتوبر 2017ءکے بعد میگا کرپشن کے تمام مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کی رپورٹ تین ماہ کے اندر طلب کر لی ہے، اب صرف کام، کام اور کام ہو گا، کوئی جتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو احتساب سے بالاتر نہیں ہے، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی، میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات، انکوائریوں اور تحقیقات کو ٹرانسپیرنسی، میرٹ، شواہد اور سائنسی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، نیب کسی سے سیاسی اور ذاتی انتقام کیلئے نہیں بنا بلکہ ایک باضابطہ اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کرنے کا 10 ماہ کا جو وقت مقرر کیا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور صرف اور صرف دیانتداری، ایمانداری، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلاتفریق ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔








