چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نائیجیریا کے سرکاری دورے کے دوران نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور نائجیریا کی تمام بحری یونٹس بشمول ٹرینگ یونٹس کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ابوجا میں نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نائجیرین نیوی کے چیف آف دی نیول …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نائیجیریا کے سرکاری دورے کے دوران نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور چیف آف دی نیول سٹاف سے ملاقاتیں کیں اور نائجیریا کی تمام بحری یونٹس بشمول ٹرینگ یونٹس کا دورہ بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ابوجا میں نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نائجیرین نیوی کے چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل ایبوک ایتے اکو ے عباس نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔ ملاقات کے دوران، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے باہمی دلچسپی اور بحری اشتراک کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسزکے اقدامات پر روشنی ڈالی۔چیف آف دی نیول سٹاف نے کراچی میںحال ہی میں منعقد کی جانے والی کثیرالقومی امن مشق 2019 میں نائجیرین نیوی کے وفد اور سپیشل فورسز ٹیم کی شرکت پر وائس ایڈمرل ایبوک ایتے اکوے عباس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آپ نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین بندرگاہوں کے دوروں، دو طرفہ بحری مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کے مزید فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ چیف آف دی نائجےرین نیوی نے دونوں بحری افواج کے مابین مختلف شعبوں میںمضبوط باہمی بحری اشتراک کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی اور مشق امن 2019 کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کے عزم اور کاوشوں کو سراہا۔ قبل ازیں، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نائجیریاکے چیف آف ڈیفنس سٹاف، جنرل عبایومی گیبرئیل الونی ساکن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی اشتراک کے پیشہ ورانہ امور زیر غور رہے۔ جنرل عبایومی گبرئیل الونی ساکن نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں مختلف اہم اقدامات پر پاکستان کے عزم و کردار کو سراہا۔ نائجیریا چیف آف ڈیفنس سٹاف اور پاک بحریہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے مابین تربیت اور دفاع کے شعبوں میں مزید تعاون پر اتفاق کا اظہار کیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے نائیجیرین نیوی کی ویسٹرن نیول کمانڈ اور نائجیرین بحری جہاز کوررا کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔ انہوں نے میری ٹائم سرویلینس سسٹم کا معائنہ کیا۔بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ڈاکیارڈ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران، نیول چیف کو تمام کمانڈز کی آپریشنل سرگر میوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف کا نائجیریا کا دورہ دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین بالخصوص دفاعی اشتراک میں فروغ کا باعث بنے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply