چینی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی امور کی سربراہ سے ملاقات

سنگاپور ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور میں فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات میں کہا کہ پہلے مرحلے میں چین و یورپ کی کامیاب سربراہی ملاقات بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں فریقین نے اصول کی بنیاد پر کثیرالطرفہ …

سنگاپور ۔ 6 اگست (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات کی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور میں فیڈریکا موگیرینی سے ملاقات میں کہا کہ پہلے مرحلے میں چین و یورپ کی کامیاب سربراہی ملاقات بیجنگ میں منعقد ہوئی جس میں فریقین نے اصول کی بنیاد پر کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حفاظت، تحفظ پسندانہ اور یکطرفہ نظریات کی مخالفت پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور یورپ کو تزویراتی رابطے اور تعاون کو بروقت مضبوط بنانا چاہیئے اور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی اصول و ضوابط کی بھرپور حمایت کرنی چاہیئے۔ یہ ناصرف چین اور یورپ کے مفادات بلکہ عالمی امن کےلئے بھی سودمند ثابت ہوگا۔