اوسلو۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت تمام انسانیت کیلئے ضروری ہے، جو ظلم کشمیر میں روا ہے اس پر ہر ماں اشکبار ہے، جوان بچوں کا لہو بہایا جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت کو نیا نازی جرمنی بنانے پر عمل پیرا ہے، یورپین ممالک کشمیر کو انسانی مسئلہ سمجھیں، اگر اس ظلم پر دنیا خاموش رہی …
کشمیریوں کی حمایت تمام انسانیت کیلئے ضروری ہے،فواد چوہدری

مزید خبریں
اوسلو۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت تمام انسانیت کیلئے ضروری ہے، جو ظلم کشمیر میں روا ہے اس پر ہر ماں اشکبار ہے، جوان بچوں کا لہو بہایا جا رہا ہے، مودی سرکار بھارت کو نیا نازی جرمنی بنانے پر عمل پیرا ہے، یورپین ممالک کشمیر کو انسانی مسئلہ سمجھیں، اگر اس ظلم پر دنیا خاموش رہی تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوسلو اسلامک سنٹر میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی ناروے اور کشمیری تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ عید کے اجتماع پر سینکڑوں نارویجن لوگوں نے مسجد کے باہر سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے، اوسلو میں گزشتہ روز ایک مسجد پر سفید فام شخص کی دھشت گردی کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ فواد چوہدری اوسلو کے بعد کوپن ھیگن اور پیرس میں کشمیر پر خطاب کریں گے۔








