اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 ارب 12 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 73 کروڑ 72 لاکھ روپے سے …
کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 10 ارب 12 کروڑ 87 لاکھ روپے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 ارب 12 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 73 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکج کے تحت 3 ارب 87 کروڑ 13 لاکھ، این ٹی آر سی ٹریفک کاو¿نٹ کے لیے 71 لاکھ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی کے لئے 6 ارب 15 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔







