گورنر سندھ محمد زبیر کا 16 ویں پری سی ای او سمٹ ایشیا سے خطاب

کراچی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، آج کا پاکستان 2013 ءسے بالکل مختلف ہے ، امن و امان اور قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ،پورے ملک میں معاشی ، صنعتی ، ثقافتی ، سماجی ، ادبی اور دیگر سر گرمیاں جاری ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی تسلسل سے اضافہ …

کراچی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ، آج کا پاکستان 2013 ءسے بالکل مختلف ہے ، امن و امان اور قومی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ،پورے ملک میں معاشی ، صنعتی ، ثقافتی ، سماجی ، ادبی اور دیگر سر گرمیاں جاری ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ای او کلب کا قیام خوش آئند ہے اس کے ذریعہ قومی معیشت کے فروغ اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے ،قومی معیشت کے استحکام کے لئے اس طرح کے اقدامات اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 ویں پری سی ای او سمٹ ایشیا سے خطاب میں کیا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply