گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا46 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب

لاہور۔30 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،موجودہ حکومت میں وزیر اعظم ‘گورنر ‘وزیر اعلی یا کوئی وزیر مشیر اداروں میں سیاسی مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا ، سرکاری افسران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے مکمل ایمانداری سے اپنا کام کریں ،حکومت نے خواتین آفیسرز …

لاہور۔30 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،موجودہ حکومت میں وزیر اعظم ‘گورنر ‘وزیر اعلی یا کوئی وزیر مشیر اداروں میں سیاسی مداخلت کا سوچ بھی نہیں سکتا ، سرکاری افسران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بغیر کسی خوف کے مکمل ایمانداری سے اپنا کام کریں ،حکومت نے خواتین آفیسرز کو فیلڈ میں بلا تفریق اعلی عہدوں پر ذمہ داریاں دی ہیں۔ وہ منگل کے روز یہاں سول سروسز اکیڈمی کی پاسنگ آﺅٹ تقریب میں شرکت کے موقع پر 46 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 46 ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں 40 فیصد خواتین کا شامل ہونا خوش آئند اور پاکستان میں خواتین کی ترقی کی علامت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ خواتین کو ہر شعبے میں بھر پور نمائندگی دینے کی بات کی ہے، آج وفاقی اور پنجاب حکومت اس پر مکمل عملددرآمد کر رہی ہے۔ گورنر نے پاس ہونے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس شعبہ میں بھی آپ اپنے فرائض سرانجا م دیں وہاں ایمانداری سے کام کر یں گے اورعام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے آپ کی جو بھی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کر یں کیونکہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں سرکاری اداروں میں نہ صرف مداخلت کرتی رہی ہیں بلکہ حکومتی لوگ ناجائز کاموں کیلئے افسران پر دباﺅ بھی ڈالتے رہے جسکے کئی واقعات سامنے آئے مگر موجودہ حکومت سمجھتی ہے کہ اگر ہم نے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی لانی ہے اور ملک کو مضبوط کرنا ہے تو اس کیلئے اداروں کی مکمل آزادی اور خود مختاری ضروری ہے اور آج ہم اسی مشن پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن ایک ملک کا بڑ امسئلہ ہوتا ہے جسکے خاتمے میں سر کاری افسران کا کردار انتہائی اہم ہے اس لیے مجھے یقین ہے کہ یہاں سے پاس آﺅٹ ہونیوالے تمام افسران ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہونے دینا آپ کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو پاکستان اور عوام بھی مضبوط ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply