اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہمارامستقبل ہیں، زندگی کے ہر شعبہ میں وہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم کتنی بھی کامیابی حاصل کرلیں ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو نہیں بھولنا چاہیے، عالمی سطح پر یہی ہماری پہچان ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کنونشن سنٹر میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے …
ہمارے نوجوان ہمارامستقبل ہیں، ہم کتنی بھی کامیابی حاصل کرلیں ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو نہیں بھولنا چاہیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ہمارامستقبل ہیں، زندگی کے ہر شعبہ میں وہ بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم کتنی بھی کامیابی حاصل کرلیں ہمیں اپنی ثقافت اور تہذیب کو نہیں بھولنا چاہیے، عالمی سطح پر یہی ہماری پہچان ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کنونشن سنٹر میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے 18 ویں سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایمان، اتحاد اور تنظیم کا درس دیا اورمجھے انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے بچے ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل پیراہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان آج زندگی کے ہر شعبہ میں آگے ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوںکا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے اس خواب کو سچ کر دکھایا جس میں انہوں نے ستاروں پر کمان ڈالنے کی بات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ ہمارا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی زندگی میں داخل ہو رہی ہیں اور عملی زندگی میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت اپنی ثقافت کو نہیں بھولناچاہیے، یہ ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کے پہلے مسلمان پارلیمنٹ ممبر تھے لیکن انہوں نے اپنی ثقافت کو نہیں بھلایا، آپ جتنے بھی کامیاب ہو جائیں اپنی ثقافت، تہزیب کو نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری بیٹیاں، لڑکوں سے زیادہ کامیابی حاصل کرتی ہیں ۔ قبل ازیں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ثمینہ قادر نے اپنے خطاب میں مختلف شعبہ جات میں ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اسے مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آ پ کی اس کامیابی میں اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا بھی اثر ہے، اسی طرح آ گے بڑھ کر مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریںآپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔







