یمن امن مذاکرات کا دور 6 ستمبر کو جنیوا میں ہو گا ، اقوام متحدہ

نیویارک۔03 اگست(اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے باور کرایا ہے کہ یمن میں امن کو یقینی بنانے کا موقع پایا جاتا ہے۔گزشتہ روز سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے گریفتھ نے بتایا کہ وہ یمن میں سیاسی عمل کے فریقوں کو6 ستمبر کو جنیوا میں مذاکرات کے ایک دور کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی …

نیویارک۔03 اگست(اے پی پی) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے باور کرایا ہے کہ یمن میں امن کو یقینی بنانے کا موقع پایا جاتا ہے۔گزشتہ روز سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے گریفتھ نے بتایا کہ وہ یمن میں سیاسی عمل کے فریقوں کو6 ستمبر کو جنیوا میں مذاکرات کے ایک دور کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کی میز کی جانب واپسی آسان نہیں ہو گی۔ گریفتھ نے مختلف اطراف پر زور دیا کہ بات چیت کے آغاز کے لیے فضا سازگار بنائی جائے۔اقوام متحدہ کے ایلچی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ یمن میں تصفیہ سیاسی حل کے ذریعے ہونا چاہیے۔گریفتھ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہم اپنی کوششوں سے یمن میں متحارب فریقوں کے بیچ خلیج کوکم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔الحدیدہ کے حوالے سے ا±ن کا کہنا تھا کہ "اس علاقے کے مسائل یمن کے بحران کے حل تک پہنچنے کی راہ میں ہمارا راستہ نہیں روکیں گی۔