برسلز ۔ 26 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اقتصادی بحالی کی شرح بہت بہتر ہے تاہم کم افراط زر، بینکنگ کی مایوس کن صورتحال اور برطانیہ کا بلاک سے اخراج علاقائی معیشت کیلئے خطرہ ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق 19 رکنی یورپی یونین کے بعض ملک جو اقتصادی مشکلات کا شکار تھے …
یورو زون کی اقتصادی شرح نمو میں بہتری آئی، کم افراط زر، مایوس کن بینکنگ اوربریگزٹ معیشت کیلئے بدستورخطرہ ہیں، آئی ایم ایف

مزید خبریں
برسلز ۔ 26 جولائی (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی اقتصادی بحالی کی شرح بہت بہتر ہے تاہم کم افراط زر، بینکنگ کی مایوس کن صورتحال اور برطانیہ کا بلاک سے اخراج علاقائی معیشت کیلئے خطرہ ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق 19 رکنی یورپی یونین کے بعض ملک جو اقتصادی مشکلات کا شکار تھے ، کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔یہاں اقتصادی سرگرمیاں بہتر اور روزگار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ بہتری کے باوجود سب اچھا نہیں ہے اور خطے کیلئے بعض خدشات اب بھی موجود ہیں۔ان ملکوں کے حکمرانوں کو بعض اصلاحات نافذ اور عوام دوست منصوبوں اور اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا۔








