ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے، امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کی گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔عالمی اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کہاکہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے۔عالمی اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سفیر اسد مجید خان کہاکہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اس کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو ثالثی کی پیشکش کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کرنے کا اعتراف ہے۔پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔اسد مجید خان نے کہا کہ کسی بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں تاہم پاکستان کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا جو خطے میں امن کے لیے خطرہ بنے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارت پر مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالے۔