اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں، بھارت کی کوشش ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لے کر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے …
وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نازی ازم سے متاثر آر ایس ایس کے نظریات کے سائے میں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کے قتل عام کے مناظر سامنے آرہے ہیں، بھارت کی کوشش ہے کہ نسلی بنیادوں پر نسل کشی کا سہارا لے کر کشمیر میں آبادیات کا تناسب تبدیل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ نازی آرین بالادستی کی طرح آر ایس ایس کے ہندو راج کے پرفتن نظریے کے اثرات مقبوضہ کشمیر تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ بھارت کے مسلمان بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے اور معاملہ بالآخر پاکستان پر حملے تک جا پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوراج کے کارندے ہٹلر کے لبرل ازم ہی کی ایک قسم ہیں۔وزیر اعظم نے سوال کیا کہ کیا دنیا خاموشی سے تماشہ دیکھے گی اور میونخ میں ہٹلر کی طرح اب بھی ظالم کی خوشامد کا رستہ اپنائے گی۔








