اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ رواں سال پوری قوم یوم آزادی کو خصوصی جذبے اور عزم سے منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو روشن خیال ملک بنانے کیلئے …
یوم آزادی کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قوم کو مبارکباد چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ رواں سال پوری قوم یوم آزادی کو خصوصی جذبے اور عزم سے منا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو روشن خیال ملک بنانے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے مقدس مشن کی تکمیل اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پاکستان کو مختلف سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل کا سامنا ہے اور قومی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ خطے کی صورتحال علاقائی سلامتی اور ترقی کیلئے مشترکہ سوچ اپنانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے ملک کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کرے تاکہ ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کو شکست دی جا سکے۔ انہوں نے مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کیلئے مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قربانیوں سے ملک میں ترقی و استحکام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے ملک کی سماجی و معاشی ترقی و خوشحالی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان سماجی و معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔








