انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور پاکستان نے انگلش ٹیم کو آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام گرین شرٹس نے 303 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، سرفراز اور ملک نے چوتھی وکٹ میں 163 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا …
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور

مزید خبریں
انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور
پاکستان نے انگلش ٹیم کو آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام
گرین شرٹس نے 303 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، سرفراز اور ملک نے چوتھی وکٹ میں 163 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سرفراز 90 اور ملک 77 رنز بنا کر نمایاں، جیسن روئے اور بین سٹوکس کی نصف سنچریاں رائیگاں، سرفراز میچ اور روٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
کارڈف ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) سرفراز احمد اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، اسطرح انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، پاکستانی ٹیم نے 303 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 6 وکٹوں پر پورا کیا، ٹاپ آرڈرز بلے باز ایک مرتبہ پھر ناکام رہے، 77 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد اور شعیب ملک نے مشکل وقت میں ڈٹ کر انگلش باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 163 رنز کی قیمتی شراکت جوڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سرفراز 90اور ملک 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جیسن روئے اور بین سٹوکس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ سرفراز میچ اور جوروٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








