گرین شرٹس اس وقت ون ڈے کرکٹ میں باقی ٹیموں سے بہت پیچھے ہے، کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں عماد، نواز اور حسن علی کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، اظہرعلی

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں باقی ٹیموں سے بہت پیچھے ہے، فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں چند باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئے ہیں جو ٹیم میں آل راو¿نڈر کا مسئلہ حل کر سکتے …

اسلام آباد ۔ 05 ستمبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اس وقت ون ڈے کرکٹ میں باقی ٹیموں سے بہت پیچھے ہے، فتوحات کی طرف گامزن ہونے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں چند باصلاحیت کرکٹرز سامنے آئے ہیں جو ٹیم میں آل راو¿نڈر کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سٹرائیک ریٹ کے معاملے میں پاکستانی ٹیم باقی ٹیموں سے کافی پیچھے ہے، اس معاملے میں بہتری لانے میں وقت لگے گا کھلاڑی اپنے طور پر کوشش کر رہے ہیں اور کوچنگ سٹاف بھی اس سلسلے میں بہت محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بہت سخت رہی، ہم اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکے لیکن اس سیریز کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ ہمیں عماد وسیم، حسن علی اور محمد نواز جیسے باصلاحیت کھلاڑی ملے ہیں۔

Leave a Reply