یو ایس اوپن کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سیمی فائنل میں ہار کر باہر انجلیک کربر اور کارولینا پالیسکووا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں داخل نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ، امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سیمی فائنل میں ہار …
یو ایس اوپن کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سیمی فائنل میں ہار کر باہر

مزید خبریں
یو ایس اوپن کا بڑا اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سیمی فائنل میں ہار کر باہر
انجلیک کربر اور کارولینا پالیسکووا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں داخل
نیویارک ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ، امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ کے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں، انکو جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا نے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جرمنی کی انجلیک کربر اور جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے فائنل میں داخل ہو گئیں جبکہ امریکا کی سرینا ولیمز اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔








