کرپشن الزامات، فیفا نے سابق صدر سیپ بلاٹر کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا

زیورخ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی ایتھکس کمیٹی نے سابق صدر سیپ بلاٹر کے خلاف ورلڈ گورننگ باڈی کی صدارت کے دوران رشوت اور تحائف وصول کرنے کے الزامات کے حوالے سے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بلاٹر کو کرپشن الزامات کی وجہ سے 6 سالہ معطلی کا سامنا ہے۔ فیفاکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایتھکس …

زیورخ ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی ایتھکس کمیٹی نے سابق صدر سیپ بلاٹر کے خلاف ورلڈ گورننگ باڈی کی صدارت کے دوران رشوت اور تحائف وصول کرنے کے الزامات کے حوالے سے باضابطہ طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ بلاٹر کو کرپشن الزامات کی وجہ سے 6 سالہ معطلی کا سامنا ہے۔ فیفاکی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایتھکس کمیٹی نے سیپ بلاٹر سمیت سابق سیکرٹری جنرل جیروم والکے اور مارکس کیٹنر کے خلاف بھی باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ورلڈ گورننگ باڈی کی ایتھکس کمیٹی نےفیفا کوڈ آف ایتھکس کی خلاف ورزی کرنے پر بلاٹر اور والکے پر فٹ بال کی ہر قسم کی سرگرمیوں میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Leave a Reply