لاہور ۔18 ستمبر (اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ عمان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی اور دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی رواں سال کے آخر اور آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پیر کو” اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے …
صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی”اے پی پی “سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔18 ستمبر (اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ عمان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی میں مدد ملے گی اور دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی رواں سال کے آخر اور آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پیر کو” اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمان ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹس کے انعقاد کا ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور توقع ہے کہ ا رجنٹائن کی جونیئر ہاکی ٹیم کی رواں سال دسمبر اور چین کی سینئر ہاکی ٹیم کی اگلے سال پاکستان میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمان کی ہاکی ٹیم کے دورہ پاکستان سے نہ صرف انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی ہوئی ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کو زندگی ملی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو کافی نقصان پہنچا لیکن عمان کی ٹیم کی آمد سے پاکستان ہاکی پر مایوسی کے چھائے ہوئے بادل چھٹ گئے ہیں اور غیر ملکی ٹیموں کی بھی پاکستان کا دورہ کرنے میں حوصلہ افزائی ہوگی۔








