ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرناہوگی، سرفراز احمد

دبئی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مایہ ناز بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیم ہے جس کے خلاف جیت کے لئے سو فیصد کارکردگی …

دبئی ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان مایہ ناز بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو تینوں شعبوں میں سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیم ہے جس کے خلاف جیت کے لئے سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی بہترین ٹیم ہے اور ان کو ہرانا آسان نہیں ہوگا اس لئے ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کےلئے کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم کوٍکالی آندھی کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتوحات حاصل کرنے کےلئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی

Leave a Reply