37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںعمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملک کوکمزور کرنا...

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملک کوکمزور کرنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز ایک نئی انتہاکو چھو رہی ہے، ان کا ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا اور ملک کوکمزور کرنا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز ایک نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔ حساس پیشہ وارانہ امور کے بارے میں اور مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف اب وہ براہ راست کیچڑ اچھالتے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واضح طور پر عمران خان کا مذموم ایجنڈا پاکستان میں انتشار پھیلانا اور اسے کمزور کرنا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=325473

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں