نصیر آباد پولیس نے لڑکے سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
نصیر آباد پولیس نے لڑکے سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):نصیر آباد پولیس نے لڑکے سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مدعی مقدمہ نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزم نے ورغلا پھسلا کر اس کے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی۔
اطلاع ملتے ہی نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ یا زیادتی جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔


