صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا
صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):صادق آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اور 12 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ تفتیش کے ذریعے وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔


