گورنر خیبرپختونخوا کا معروف معالج ڈاکٹر انجم کنڈی کی وفات پر افسوس کا اظہار
گورنر خیبرپختونخوا کا معروف معالج ڈاکٹر انجم کنڈی کی وفات پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف معالج ڈاکٹر انجم کنڈی کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔
تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انجم کنڈی مرحوم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


