آزاد کشمیر کے حلقہ نمبر 4 کھڑی شریف میں ممتاز سیاسی شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہے، انجینئر امیر مقام

آزاد کشمیر کے حلقہ نمبر 4 کھڑی شریف میں ممتاز سیاسی شخصیات کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت عوام کے اعتماد کا واضح اظہار ہے، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ نمبر 4 کھڑی شریف میں ممتاز سیاسی شخصیات، اہم دھڑوں اور عوامی نمائندوں کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت عوام کے ترقی، استحکام اور خدمت کی سیاست پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کشمیر کونسل اسلام آباد میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بڑی سیاسی شمولیتوں سے حلقے کاسیاسی منظرنامہ تبدیل ہو گیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں عوامی خدمت اور ترقیاتی سیاست کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھڑی شریف کی معتبر سیاسی شخصیات کی شمولیت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام انتشار نہیں بلکہ ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 4 کھڑی شریف میں ہونے والی حالیہ سیاسی پیش رفت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا مظہر ہے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کارکنان متحد ہو کر کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے اعلان سے قبل حلقہ نمبر 4 کھڑی شریف میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر لی جہاں سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر چوہدری محمد اعظم مرحوم کےخاندان، محسن کھڑی شریف چوہدری محمد منیر مرحوم کی فیملی، مرزا مظفر فیملی، چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات نے اپنی سابقہ سیاسی وابستگیاں ختم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسمبلی و سابق وزیر حکومت چوہدری رخسار احمد کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد رضا کوٹلہ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کےسیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، صدر مسلم لیگ (ن)میرپور چوہدری جاوید قادر، راجہ سبطین اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا

چیئرمین یونین کونسل ساہنگ چوہدری محمد ارفاق،ان کے سینکڑوں ساتھی ،سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر چوہدری محمد اعظم مرحوم کے صاحبزادے و رکن ضلع کونسل چوہدری بنارس اعظم ایڈووکیٹ، چوہدری ریاض اعظم، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایف مسلم کانفرنس و سابق صدر ینگ لائرز میرپور شیرباز منیر چوہدری ایڈووکیٹ، سابق رکن ضلع کونسل مرزا مظفر، ممبر ضلع کونسل مرزا ربنواز مظفر، راجہ محسن کوآرڈینیٹر ضلع کونسل،سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری سراج الحق ،چوہدری اور ملک برادری سے تعلق رکھنے والی متعدد سرکردہ شخصیات چوہدری نواز ریاض ایڈووکیٹ، چوہدری صدام حسین، چوہدری عبدالغفار نثار، چوہدری نعمان گلزار، چوہدری فرہاد نثار، چوہدری ساجد محمود، ملک ریاض اور دیگر درجنوں رہنما شامل ہیں۔

 

مزید خبریں