بھکر، چیک پوسٹ داجل پر پولیس کی کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم گرفتار

بھکر پولیس چیک پوسٹ داجل کی کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں

بھکر۔ 08 (اے پی پی):بھکر پولیس چیک پوسٹ داجل کی کامیاب کارروائی، اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میںانچارج چیک پوسٹ داجل انسپکٹر اسد اقبال خان کی نگرانی میں شفٹ انچارج عمیر اشرف سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ اور ناکہ بندی آی پولیس آیپ کآ مؤثر استعمآل کرتے ہوئے

اشتہاری ملزم بلآل ولد جمعہ خان کو گرفتار کر لیا، جو تھانہ سٹی لیہ کے مقدمہ نمبر 723/25میں مطلوب تھا۔گرفتار ملزم کو تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری ملزمان اور قانون شکن افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں