قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان اور ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) نے شفاف، کر پشن سے پاک اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز یہاں نیب ملتان اور چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
نیب ملتان اور ملتان چیمبر آف کامرس کاشفاف اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
ملتان۔ 09 جولائی (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان اور ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) نے شفاف، کر پشن سے پاک اور کاروبار دوست ماحول کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز یہاں نیب ملتان اور چیمبر آف کامرس کے عہدیدران کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈائریکٹر نیب ملتان رفیع اللہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب توصیف حنیف، صدر ملتان چیمبر آف کامرس بختا ور تنویر شیخ، نائب صدر محمد اظہر بلوچ اور سیکر یٹری جنرل محمد شفیق سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر نیب رفیع اللہ نے چیئرمین نیب کے ویژن کے مطابق اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ان کے مسائل اور تحفظات کو سنا جائے گا، شفاف کاروباری نظام اور کرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کے لیے نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اس دوران صدر ملتان چیمبر آف کامرس بختاور تنویر شیخ نے کاروباری برادری کو درپیش روزمرہ مسائل سے متعلق نیب حکام کو آگاہ کیا اور ایسی ریگولیٹری فضا کی ضرورت پر زور دیا جو تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہو۔ انہوں نے کاروباری طبقے سے رابطے بڑھانےکی نیب کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں مستقبل میں مؤثر تعاون کے لیے باقاعدہ طریقہ کار (موڈیلٹیز) طے کرنے اور دونوں اداروں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مسلسل جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ڈائریکٹر نیب ملتان رفیع اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور نیب ایک شفاف، منصفانہ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔








