نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر علاقائی پیشرفت بالخصوص حالیہ امریکہ-ایران صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر علاقائی پیشرفت بالخصوص حالیہ امریکہ-ایران صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ڈائیلاگ، سفارتکاری اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لئے پاکستان کی تعمیری ثالثی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔