محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ موسمِ گرما کی سبزیات کی فصلوں میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں تاکہ پیداوار میں اضافہ، فصلوں کی بہتر نشوونما اور معاشی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کریں ،محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔13جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نےکاشتکاروں کوموسمِ گرما کی سبزیات کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمِ گرما کی سبزیات کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آخری گوڈی کے دوران پودوں کے ساتھ مٹی بھی چڑھائی جائے تاکہ پودوں کی نشوونما بہتر ہو اور فصل صحت مند رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمِ گرما کی سبزیات کی اچھی پیداوار کے لیے 8 سے 10 دن کے وقفے سے آبپاشی کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان نے کاشتکاروں اور عوام الناس کو مشورہ دیا کہ وہ گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کاشت کریں تاکہ تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کی دستیابی ممکن ہو سکے۔








