ڈپٹی کمشنر ہری پور نے کہا ہے کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کا فوری، شفاف اور مؤثر حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ہری پور،اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ہری پور

مزید خبریں
ہری پور۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین نے گڈ گورننس کے فروغ اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے کے لیے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے سائلین کے مسائل،شکایات اور درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی،شفاف تحقیقات اور بروقت حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور شہریوں کے جائز مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتے ہوئے مقررہ وقت میں ان کے حل کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان موثر رابطے کو مزید مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کے فوری اور دیرپا حل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔








