او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے مندوبین نے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور تعلیم، اقتصادی ترقی اور قیادت میں خواتین کی مؤثر شرکت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اسلامی دنیا کی جامع ترقی اور پائیدار خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
خواتین کی ترقی اسلامی دنیا میں جامع ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کے لئے ضروری ہے، او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی مندوبین کا خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی مندوبین نے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور تعلیم، اقتصادی ترقی اور قیادت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لئے پالیسیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اسلامی دنیا میں جامع ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔
نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی ترقی کی تنظیم (ڈبلیو ڈی او) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ الشورا نے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے اور تعلیم، اقتصادی ترقی اور قیادت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لئے پالیسیوں کو فروغ دینے کے لئے تنظیم کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔خواتین سے متعلق آٹھویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی خواتین کی مشاورتی کونسل کی صدر سفیر نائلہ گبر نے گزشتہ وزارتی کانفرنس کے بعد ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کے ذریعے رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے خواتین کی تعلیم، معاشی بااختیار بنانے اور قیادت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی اسلامی دنیا میں جامع ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔مصر کی قومی کونسل برائے خواتین کی صدر امل عمار نے کہا کہ قوموں کی خوشحالی لوگوں خصوصاً خواتین میں سرمایہ کاری سے شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور استحکام کے حصول کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا ایک سٹریٹجک ضرورت بن چکی ہے۔








