ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اعلیٰ سطحی ریویو پینل نے ویمن یونیورسٹی ملتان کا تفصیلی دورہ مکمل کرتے ہوئے کمپیوٹرسائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پروگرامز کے تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی معیار کا جامع جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد کمپیوٹنگ پروگرامز میں نئے داخلوں پر عائد عارضی پابندی سے متعلق تحفظات کا جائزہ لینا، اصلاحی اقدامات کا معائنہ کرنا اور ایچ ای سی کے مقررہ معیارات کی …
ایچ ای سی ریویو پینل کا خواتین یونیورسٹی کا جامع دورہ کمپیوٹنگ پروگرامز کے معیار کا تفصیلی جائزہ مکمل

مزید خبریں
ملتان۔ 23 جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اعلیٰ سطحی ریویو پینل نے ویمن یونیورسٹی ملتان کا تفصیلی دورہ مکمل کرتے ہوئے کمپیوٹرسائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پروگرامز کے تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی معیار کا جامع جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد کمپیوٹنگ پروگرامز میں نئے داخلوں پر عائد عارضی پابندی سے متعلق تحفظات کا جائزہ لینا، اصلاحی اقدامات کا معائنہ کرنا اور ایچ ای سی کے مقررہ معیارات کی روشنی میں پروگرامز کا تفصیلی تجزیہ کرنا تھا۔
ریویو پینل کی قیادت وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر پروفیسرڈاکٹر سعید احمد بزدار نے بطور کنوینر کی، جبکہ ارکان میں ڈاکٹرعدیل انجم، ڈاکٹر مریم اکبر، ڈاکٹر محمد ارشد اعوان اورسید محمدعلی عباس شامل تھے۔ وفد کا استقبال رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خدیجہ کنول نے کیا۔
رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق نے اس موقع پر کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان معیاری اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور شفاف تعلیمی نظام کے فروغ کے لیے ایچ ای سی کی پالیسیوں پر مکمل عمل پیرا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپیوٹنگ پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے، جدید لیبارٹریز، انفراسٹرکچر، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرخدیجہ کنول نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن، جدید نصاب، معیاری لیبارٹری سہولیات اور مسلسل کوالٹی امپروومنٹ کے ذریعے طالبات کو جدید ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
ریویو پینل نے کمپیوٹر لیبارٹریز، کلاس رومز، فیکلٹی پروفائلز، نصاب، امتحانی نظام، کوالٹی ایشورنس، طلبہ کے فیڈبیک، لائبریری، آئی ٹی سے متعلق کتب و جرائد، کیریئر کونسلنگ، صنعتی روابط، داخلہ و امتحانی پالیسیوں اور گزشتہ تین برسوں کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ معائنے کے دوران حاصل ہونے والے مشاہدات اورتکنیکی جائزے کی بنیاد پر جامع سفارشات مرتب کر کے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوارسال کی جائیں گی۔ انہی سفارشات کی روشنی میں کمپیوٹرسائنس اورانفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرامزمیں نئے داخلوں سے متعلق آئندہ فیصلہ کیا جائے گا۔








