ملک میں تربیت یافتہ نرسنگ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مؤثر اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائینگے،مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں تربیت یافتہ نرسنگ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے پاکستان میں ویکسین ڈویلپمنٹ منصوبے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری میں جاری پیش رفت …

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں تربیت یافتہ نرسنگ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے پاکستان میں ویکسین ڈویلپمنٹ منصوبے، مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری میں جاری پیش رفت اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی ڈیجیٹائزیشن اور اصلاحاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ پاکستان میں مقامی ویکسین پروڈکشن کے منصوبے پر پیش رفت کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ملک ویکسین کی مقامی تیاری میں خود کفالت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام ریگولیٹری، قانونی اور تکنیکی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کے شعبے میں جامع اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نرسنگ کونسل کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ پیشہ ورانہ معیار اور خدمات میں بہتری لائی جا سکے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ نرسنگ افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مؤثر اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس کے دوران ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ بینک شعبۂ صحت کی بہتری کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرتا رہے گا۔اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری صحت، چیف انفارمیشن آفیسر (CIO) وزارتِ صحت، چیف انفارمیشن آفیسر ڈریپ (DRAP) اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے نمائندوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صحت کے شعبے میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اس شراکت داری کو پاکستان کے صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا۔

مزید خبریں